پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان


محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم قلات،سرگودھا ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، قلات، حیدر آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

محکمہ سمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے ضلع  ژوب میں 23 جبکہ سب سے کم بارش  قلات میں  01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

سندھ کے علاقے  مٹھی  میں 06، گلگت بلتستان کے علاقوں  بگروٹ05، اسکردواور بونجی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں  بالاکوٹ میں 04 اور کالام میں  01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:آج ملک بھر میں بارش اورگرمی سے متعلق محکمہ موسمیات نے کیا بتایا؟

آج گرم ترین مقامات  میں سبی 45، سکھر 44، تربت، جیکب آباد، روہڑی، پڈعیدن، موہنجودڑو، لاڑکانہ، دادو اور  شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ )کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں