اقتصادی رابطہ کمیٹی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ آج کریگی


اسلام آباد : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اجلاس آج ہوگا ،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں سعودی عرب سے ادھار پر تیل کی سہولت  پر غورکیا جائیگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت یکم جولائی سے شروع ہوجائے گی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل سعودی عرب سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان کو ماہانہ 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں پاکستان جیمز جیولری کمپنی کو ضمنی گرانٹس فراہم کرنے کی سمری پربھی  غور ہوگا۔

گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں دو سو فیصد تک اور کمرشل صارفین کے لیےاکتیس فیصد تک اضافے کی سمری ای سی میں منظوری کے لیے پیش کی جائیگی۔ 

سمری میں ماہانہ 285 روپے بل ادا کرنے والے صارفین کے بل میں 137 روپے اضافے اور پانچ سو بہتر روپےماہانہ گیس کا بِل ادا کرنے والے صارفین کے بل میں 637 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔

ایسے صارفین جن کا ماہانہ بل 2305 روپے آتا ہے اب ان کا بل 4900 روپے ہو جائے گا۔ جب کہ 3579روپے ماہانہ بل ادا کرنے والے صارفین کو اب 4406 روپے اضافے کے ساتھ 7995 روپے ماہانہ گیس کا بلادا کرنا پڑے گا ۔

13508 روپے ماہانہ والے صارفین کے لیے 865 روپے اضافہ جب کہ 31573 روہے ادا کرنے والے صارفینکا گیس بل اب 6039 روپے کمی کے ساتھ 25 ہزار 5 سو 34 روہے ہوجائے گا ۔ 

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 175 ارب روپے کا بوجھ پڑ سکتا ہے ۔

اوگرا نے چند روز قبل گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں دو سو چار فیصد تک اضافے کا فیصلہوفاقی حکومت کو بھجوایا تھا ۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی  کی موجودہ حکومت گیس کی قیمتیں 145 فیصد پہلے ہی بڑھا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گیس 200 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں