حکومت نےاخترمینگل کومنالیا،بی این پی اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوگی

فائل فوٹو:ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر کامیاب ہوگئی، حکمران جماعت نے حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل کو بجٹ منظوری کی حمایت کے لیے راضی کرلیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ بی این پی مینگل نے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے بلائی گی آل پارٹیز کانفرنس میں بھی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کی طرف سے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیاگیا۔ بی این پی مینگل کی طرف سے کہا جارہاہے کہ حکومت 6نکات پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) کا وفدسردار اخترجان مینگل کی قیادت میں  آج وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرےگا۔

یہ بھی پڑھیے: حکومتی اتحادی سردار اخترمینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس آج ہونے جارہی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن نے حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کو بھی دعوت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے  مولانا فضل الرحمن کے نام تحریری پیغام بھیجا ہے ۔ اختر مینگل نے خط مولانا اسعد محمود کے حوالے کیا جس میں کہا گیاہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات کا جائزہ لیا جائے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل نے مولانا فضل الرحمان کو لکھے گئے خط میں اپیل کی ہے کہ اپوزیشن ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی نے شرکت سے معذرت کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں