سرفراز کو برا بھلا کہنے والے کیخلاف ایکشن لے لیا گیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے رابطہ کر کے سرفراز احمد کو ہراساں کرنے والے لڑکے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مذکورہ لڑکے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ روایتی حریف بھارت کیخلاف شکست کے بعد ایک لڑکے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے کہا تھا کہ آپ حرام جانور جیسے موٹے کیوں ہوگئے ہیں۔

نازیبا حرکت کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر پھیل گئی جس کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: سرفراز کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو وائرل

سرفراز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنیوالے شخص نے معافی مانگ لی

قومی ٹیم کو ہدایت کی گئی تھی کہ ضرورت اور سیکیورٹی آفیسر کو بتائے بغیر ہوٹل سے باہر نہ جائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان پر نازیبا جملے کسنے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

ہراساں کرنے والے نوجوان نے بعد ازاں اپنی حرکت پر معافی بھی مانگی تھی۔ اپنی وڈیو میں اس شخص نے کہا ہے کہ وہ خود بھی پاکستانی ہے اور اس کا سرفراز احمد کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں