علیم خان نے 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

علیم خان نے جہانگیر ترین سے مشاورت تک وقت مانگ لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسملبی عبدالعلیم خان  نے پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی،ہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کی قائمہ کمیٹی سےاستعفیٰ دے دیاہے ۔

عبدالعلیم خاں پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی رکنیت سے بھی الگ ہوگئے ہیں اور انہوں نے پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی 6 سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام کمیٹیوں سے علیم خان کا  استعفیٰ منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

عبدالعلیم خاں کو نیب کی طرف سے گرفتارکیے جانے  کے دوران ان کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کو قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت  اس لئے دی گئی تھی تاکہ وہ پنجاب اسمبلی میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں اور قانونی طور پر ان کے پروڈکشن آڈر جاری  کیے جانے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کا رکن نامزد کردیا گیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

آصف علی زرداری قائمہ کمیٹی برائے  کامرس اینڈ ٹیکسٹائل اور آبی وسائل کمیٹی میں میر منور تالپور کی جگہ رکن ہونگے۔

قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن میں سید مصطفیٰ محمود کی جگہ آصف علی زرداری کو شامل کیا گیاہے۔ آصف زرداری اب قائمہ کمیٹیوں میں پروڈکشن آرڈر کے ذریعے بھی شرکت کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: آصف زرداری کو قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کا رکن نامزد کردیا گیا


متعلقہ خبریں