بلدیہ عظمیٰ کراچی کا آئندہ مالی سال 2019-20 کا بجٹ تیار

کراچی والوں کیلئے تہری مصیبت

فائل فوٹو


کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کا آئندہ مالی سال 2019-20 کا بجٹ تیار کرلیا گیاہے ،بجٹ کا حجم 26 ارب 44 کروڑ 98 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ میئر کراچی وسیم اختر بجٹ کو حتمی منظوری کیلئےجمعرات کو سٹی کونسل میں پیش کرینگے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نےآئندہ سال کے اخراجات کا مجموعی تخمینہ 26ارب 43 کروڑ 88 لاکھ 88 ہزار روپے لگایا ہے۔

کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے  5 ارب 13 کروڑ 23 لاکھ 5 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ صوبائی اورضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے  4 ارب 34 کروڑ 13 لاکھ 12 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  سندھ کا مالی سال 20-2019 کے لئے  12 کھرب 18 ارب روپے کا بجٹ 14جون کو  ایوان میں پیش کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں  سید وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ بجٹ وصولیوں کا تخمینہ 1218 ارب جبکہ اخراجات 1217 ارب ہوں گے۔

انہوں نے نئے مالی سال میں بورڈ آف ریونیو کو وصولیوں کاہدف 145 ارب روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے موصول ہونے والی رقم مجموعی بجٹ کا 74 فیصد ہے جبکہ  835 ارب روپے وفاق سے محصولات کی مد میں وصول ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ : 12 کھرب 18 ارب روپے کا بجٹ ایوان میں پیش


متعلقہ خبریں