اسرائیل: غزہ کے اکلوتے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی بند

اسرائیل: غزہ کے اکلوتے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی بند

غزہ: اسرائیل نے غزہ کے اکلوتے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے جس سے علاقے میں آباد تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے اور وہ سخت اذیت میں مبتلا  ہیں۔ قابض یہوی ریاست اسرائیل نے اس سے قبل فلسطینیوں پر یہ پابندی بھی عائد کی تھی کہ وہ علاقے میں مچھلی کا شکار نہیں کھیل سکتے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کے فلسطینی علاقے میں قائم اکلوتے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روکنے کی وجہ صیہونی ریاست کے اعلیٰ حکام نے یہ بتائی ہے کہ فسلطینی شدت پسند اس کے علاقے میں آتشی غبارے پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے اسے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

مظلوم فلسطینیوں سے ماہی گیری کا حق بھی چھین لیا گیا

غزہ کو ایندھن فراہمی کے ذمہ دار حکام نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ پر واضح کیا ہے کہ غزہ کے بجلی گھر کو فی الوقت ایندھن فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے اور تاحکم ثا نی یہ سلسلہ منقطع رکھا جائے گا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حریت پسند فلسطینی اس وقت غباروں میں آتش گیر مادہ بھر کر اسرائیلی علاقوں کی سمت اڑا دیتے ہیں جب اسرائیلی قابض افواج نہتے اور بے گناہ افراد پر اندھا دھند گولیاں چلاتی ہے۔

فلسطینیوں کی جانب سے اڑائے جانے والے غباروں سے ہر اس جگہ آگ لگ جاتی ہے جہاں جہاں وہ گرتے ہیں اور یا پھر پھٹتے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ دنوں اعتراف کیا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اڑائے جانے والے غبارے اس کی زراعت اور زرعی اجناس کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں