گزشتہ روز رہا ہونے والے شرجیل میمن نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی



کراچی : گزشتہ روز رہاہونے والے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے 6اگست تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ۔

شرجیل میمن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے ڈی جی نیب سندھ اور نیب پراسیکیوٹر کو 6 اگست کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا۔

عدالت نے  شرجیل میمن کو 10 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

شرجیل میمن نے عدالت کو بتایا کہ نیب بد نیتی کی بنیاد پر کارروائی کر رہا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے۔ اس لئے عدالت سے استدعا کرتا ہوں کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔

شرجیل میمن کے وکیل خالد جاوید خان ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ بدنیتی ظاہر ہونے پر عدالت اسی کیس میں نیب  کےوارنٹ  بھی معطل کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:شرجیل میمن کراچی سینٹرل جیل سے رہا

عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 6اگست تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں