شاہی قلعہ لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب ہوگا


لاہور:والڈ سٹی(شہر پناہ) اتھارٹی لاہور نے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ شاہی قلعہ میں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

والڈ سٹی اتھارٹی کےذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سابق سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ شاہی قلعہ میں نصب کیا جائے گا۔ سات فٹ لمبا مجسمہ  مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ایک سو 180ویں  برسی کے موقع پر ستائیس جون کو نصب کیا جائیگا۔

کانسی سے بنائے گئے اس مجسمے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کو ایک گھوڑے پر سوار دکھایا گیاہے۔ مجسمے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ لمبی داڑھی اور سکھوں کی روایتی پگڑی میں ملبوس ہیں۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کے ہاتھ میں تیر کمان اور گھوڑے کے ساتھ ترکش لٹکتی بھی دکھائی گئی ہے۔ رنجیت سنگھ کے جسم کے ساتھ تلوار لٹکتی بھی دکھائی گئی ہےاوراسکی  کمر پر ڈھال بھی باندھی گئی ہے ۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کو جس گھوڑے پر بیٹھا دکھایا گیاہے اسے بھی روایتی زیوروں سے آراستہ کیا گیاہے۔

والڈ سٹی اتھارٹی لاہور ، ایس کے فاونڈیشن یوکے کے تعاون سے یہ مجسمہ شاہی قلعہ میں ’مہارانی جنداں‘  کی حویلی کے عقب میں نصب کریگی۔


متعلقہ خبریں