سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت، پاکستان نے بھارت کی حمایت کردی


پاکستان سمیت ایشیاء پیسیفک گروپ کے 55 ممالک نے دو سال کے عرصے کے لئے متفقہ طور پر بھارت کی اقوام متحدہ میں سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل نشست کی حمایت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے اپنی ٹوئٹ میں تمام ممالک سے اس ضمن میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، چین، انڈونیشیا، ایران، جاپان، کویت، کرغستان، ملائشیا، مالدیپ، میانمار، نیپال، پاکستان، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، شام، ترکی، متحدہ عرب امارات اور ویت نام وہ ممالک ہیں جنہوں نے بھارت کی حمایت کی ہے۔

آئندہ سال جون میں 2021-22 کی مدت کے لئے سیکیورٹی کونسل کے پانچ غیر مستقل اراکین کے چناؤ کے لئے الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت سات مرتبہ یو این ایس سی کا غیر مستقل ممبر رہ چکا ہے۔

دوسری جانب بھارت سیکورٹی کونسل میں اصلاحات کے لئے زور دے رہا ہے، جس کا مقصد اس کی مستقل رکنیت حاصل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں