سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 5 سو روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت 5 سو روپے اضافہ کے ساتھ 81 ہزار روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت اضافہ کے بعد 69 ہزار 4 سو 44 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 سو روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 80 ہزار کی حد سے تجاوز کر گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں انٹر بنک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 162 روپے تک پہنچ گیا

منگل کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافہ کے ساتھ ایک ہزار 429 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آیا۔

ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے روپے کی قدر مزید کم ہو رہی ہے جس کا اثر براہ راست سونے پر دیکھا جا سکتا ہے۔

بدھ کو اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 163 روپے پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا جبکہ انٹر مارکیٹ میں 5 روپے اضافہ کے ساتھ 162 روپے پر پہنچ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں