میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

فائل فوٹو


لاہور: وکلاء کی عدالتی ہڑتال کے باعث گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

درخواست گزار گلوکار، فلم اسٹار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے عدالت نے آج شہادتیں قلم بند کروانے کیلئے گواہان کو طلب کر رکھا تھا، جس میں اب تک گیارہ گواہان شہادتیں قلبند کروا چکے ہیں۔

درخواست نے مؤقف اپنایا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، انہوں نے جھوٹی شہرت کے لیے مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں جس سے پوری دنیا میں میری شہرت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں