بہترین گیند بازی پر سابق کپتان شاہین شاہ کے معترف

بہترین گیند بازی پر سابق کپتان کی جانب سے شاہین شاہ کی تعریف

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شاہین شاہ نے اچھی لائن اور لینتھ پر باولنگ کرائی جس کے باعث کیویز کا کوئی بھی بلے باز آرام سے نہیں کھیل سکا۔

کرک انفو کو دیئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ اونچے قد کے کھلاڑی ہیں اور ان کی گیند کافی اونچائی سے پچ پر گرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح شاہین شاہ نے آج گیند بازی کی ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

تاہم مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اور اس سے قبل بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند بازی میں تسلسل کی کمی تھی۔

یاد رہے عالمی کپ 2019 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف گیند بازی کا شاندار آغاز کیا۔

جہاں وکٹ کے ایک سرے پر محمد عامر نے کیویز بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا وہی وکٹ کے دوسرے اینڈ سے شاہین شاہ نے وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں