بابر 3000 رنز بنانے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے

بابر اعظم کو کپتان بنا دیا جائے، جاوید میانداد

برمنگھم: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے۔

انہوں نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے 33ویں اور اہم میچ میں حاصل کیا۔ 3000 رنز مکمل کرنے کے لیے بابر نے 68 اننگز کھیلیں۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ نے یہ سنگ میل 57 اننگز میں پورا کیا تھا۔

بابر پاکستان کی جانب سے تیز ترین 3000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انضمام الحق نے اتنے رنز بابر کے مقابلے میں 19 زیادہ اننگز میں پورے کیے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل بابر کی ون ڈے کرکٹ میں 51 رنز کی اوسط تھی، وہ اب تک نو سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں