نیوزی لینڈ کیخلاف کریئر کی بہترین اننگز کھیلی، بابر


برمنگھم: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کہ ہے کہ یہ ان کے کریئر کی بہترین اننگز تھی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکٹ مشکل تھی اور دوسری اننگز میں گیند اسپن ہورہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میچ کو اختتام تک لے کر جانے کا منصوبہ تھا اور ہم نے میدان پر اپنا 100 فیصد دیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ اننگز کی شروعات میں ہماری کوشش تھی کہ فرگیوسن کو وکٹ نہ دیں تاہم جب سینٹنر بولنگ کرنے آئے تو ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں وکٹ نہیں دیں گے اور بعد میں تیز گیند بازوں کے خلاف رنز اسکور کرلیں گے۔ انہوں نے میدان پر شائقین کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بابر کی اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اہم میچ میں شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کرلیے ہیں۔

اب پاکستان کا 29 جون کو افغانستان جبکہ پانچ جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ ہے۔


متعلقہ خبریں