لگاتار فتوحات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے، سرفراز

’بابراعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی‘

فائل فوٹو


لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آج کے میچ میں کھلاڑیوں نے بہت محنت کی جبکہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے تاہم لگاتار فتوحات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں موجود تمام تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ںے ہماری حوصلہ افزائی کی، کھیل کے میدان کا کراؤڈ ہمیشہ پاکستان ٹیم کے ساتھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میں فیلڈنگ بھی اہم حصہ ہے تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ میچوں میں ہماری کارکردگی بہتر نہیں رہی تاہم کھلاڑیوں نے بہت سخت محنت کی جس کے بعد آج کے میچ میں ہم کامیاب ہوئے اور یہ سب ٹیم کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے۔

سرفراز نے کہا کہ تمام باؤلرز نے اچھی کارکردگی دکھائی جبکہ بابر اعظم اور حارث بہت اچھا کھیلے۔ مجھے اندازہ ہے کہ اس پچ پر 240 کا ٹارگٹ آسان نہیں تھا تاہم ہم 50 اوور کھیلنا چاہتے تھے۔ اس کا کریڈٹ بابر اور حارث کو جاتا ہے جنہوں نے اس پچ پر اچھی کارکردگی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں بابر کی سنچری، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف یادگار فتح

انہوں ںے 199 کے ورلڈ کپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ورلڈکپ شروع ہوتا ہے تو لوگ ایسا سوچتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں سوچتے، ہماری توجہ اب الگے میچ پر ہے اور امید ہے کہ ہم اچھا کھیل پیش کریں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم سن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مضبوط پاکستانی ٹیم کے خلاف اپنا کھیل پیش کیا اور ہمارا پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوا تاہم باہر اعظم اور حارث کی شراکت داری نے ہم سے میچ چھین لیا۔

انہوں ںے کہا کہ اگر ہم 230 رنز سے 250 رنز تک بنا لیتے تو یہ ہمارے جیت کا اچھا موقع تھا تاہم پاکستانی ٹیم دباؤ میں آئی لیکن انہوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔


متعلقہ خبریں