دہلی: کانگریسی رہنما وکاس چودھری کو قتل کردیا گیا

دہلی: کانگریسی رہنما وکاس چودھری کو قتل کردیا گیا

نئی دہلی: کانگریسی رہنما وکاس چودھری کو بھارتی دارالحکومت دہلی کے قریب واقع فریدآباد میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ وہ کانگریس ہریانہ کے ترجمان تھے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے انہیں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ معمول کے مطابق ’جم‘ سے واپس آرہے تھے۔

جائے وقوع پر پہنچنے والی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماروتی سوزوکی کار میں سوار چار افراد نے ان پر حلمہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں دس گولیاں لگیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگریس ہریانہ کے صدر اشوک کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال نا گفتہ بہ ہے۔ انہوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جنگل راج ہے۔

38 سالہ وکاس چودھری نے کچھ عرصہ قبل ہی بھارتی نیشنل ’لوک دل‘ سے علیحدگی اختیار کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔


متعلقہ خبریں