مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی:400سکھ یاتری پاکستان آئینگے


لاہور:مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180 ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے بھارت سے400 سے زائد سکھ یاتری براستہ واہگہ اسٹیشن لاہور پہنچیں گے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ حکومت پاکستان نے 482سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا،متروکہ وقف املاک بورڈ حکام اور پاکستان گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔

سکھ یاتری 29 جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کرینگے۔ بھارت سمیت دینا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی قیام لنگر اور ٹرانسپوٹ سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

بورڈ حکام کے مطابق بھارتی سکھ یاتری 30 جون کو گورداوراہ روہڑی ، ایمن آباد ،کرتارپوراور ناروال کا دورہ بھی کریں گے۔

یکم جولائی کو گورداور پنجہ صاحب حسن ابدال بذریعہ اسپیشل ٹرین جائینگے وہاں ایک روز قیام کے بعد 3 جولائی کو جنم استتھان ننکانہ صاحب روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے:شاہی قلعہ لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب ہوگا

پاکستان آنے والے سکھ  یاتری ننکانہ صاحب قیام کے دوران گوردوارہ سُچا سودا کا دورہ بھی کریں گے اور6 جولائی کو بذریعہ سپیشل ٹرین وآپس بھارت روانہ ہو جاہیں گے۔


متعلقہ خبریں