حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں کروڑوں ڈالر کب منتقل ہوئے؟نیب نے بتادیا

حمزہ شہباز کو تاحال رہائی نہ مل سکی

فوٹو: فائل


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نےقائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز کو منتقل ہونے والے لاکھوں ڈالرز سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کا دعوی کیاہے۔

نیب کی طرف سے یہ انکشاف بھی کیا گیاہے کہ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاونٹس جبکہ 17 ذاتی اکاونٹس ہیں۔

ہم نیوز کو دستیاب قومی احتساب بیورو کی طرف سے تیارکردہ دستاویزات کے مطابق  حمزہ شہباز سے متعلق 200 مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حمزہ شہباز کے بنک اکاونٹ میں صرف 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 امریکی ڈالرز کی خطیر رقم منتقل ہوئی۔

نیب کے مطابق حمزہ شہباز کو 2005 میں یہ رقم ان کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔ 1جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالرحمزہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے

اسی طرح 4 جون 2005 کو حمزہ شہبازنے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر اور17 جون 2005 کو 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے۔

دستاویزات کے مطابق 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر جبکہ 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے ذریعے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے۔

نیب کے مطابق حمزہ شہباز سےمدنی ٹریڈر، شریف فیڈ مل، مدینہ کنسٹرکشن، شریف ڈیری فامز اور شریف ملک پروڈکٹس کے اکاونٹس سے کے متعلق پوچھا گیا۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق حمزہ شہباز ان 5 کمپنیوں میں 19 کروڑ 1 لاکھ 77 ہزار 479 روپے منتقل ہونے سے متعلق مطمن نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیے:نیب کی تفتیش میں حمزہ شہباز نے کیا بتایا؟


متعلقہ خبریں