پاکستان:شرقی فضائی حدود کی بندش میں 15دن کی توسیع

پاکستانی فضائی حدود پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے پاکستانی فضائی حدود میں اوورفلائی کی بندش میں 12جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی۔پاکستان کی  فضائی حدود میں شرقی فضائی حدود بند جبکہ غربی فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل سی اے اے کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 28 جون تک پابندی عائد تھی۔

سی اے اے نے اوور فلائی کی بندش کے دورانیے میں مزید 15 دن توسیع کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اد رہے رواں سال 27فروری کو  بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورازی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں دشمن کے دو طیارے مار گرائے گئے تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور اور ملتان  سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر  فضائی آپریشن بند کرنے کےاحکامات دیے ۔ملک بھر میں اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں روک دی تھیں۔

یہ بھی پـڑھیے:پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارت کو مشکلات کا سامنا


متعلقہ خبریں