سینیٹ کے نئے چیئرمین کے لئے نمبر گیم کیا ہے؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد:پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ )کے نئے چیئرمین کے لئے نمبر گیم میں اپوزیشن اتحاد کی اکثریت ہے۔ 104 رکنی ایوان میں  سینیٹرزکی موجودہ تعداد 103  ہے۔ چیئرمین کی نشست  کے لیے53 ارکان کی حمایت درکارہے۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں شریک جماعتوں کے سینیٹ میں ارکان کی تعداد 60 ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی ایوان بالا میں موجودہ نشستوں کو دیکھا جائے تو مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28  جبکہ پیپلز پارٹی کے 20 ارکان ہیں۔

اپوزیشن اتحاد میں شامل نیشنل پارٹی کے 5 ،جے یو آئی ف کے 4 ،پختونخوا میپ کے 2 ،اور اےاین پی کا ایک رکن شامل ہے۔

ایوان بالا کے موجودہ چیئرمین (صادق سنجرانی )کو ہٹانے کے لئے ایک چوتھائی ارکان کے دستخطوں کے ساتھ قرارداد لانے کے لئے تحریک جمع کرائی جائیگی ۔

سینیٹ کے رولز آف پروسیجر کے تحت چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے جمع کرائی گئی تحریک پر ووٹنگ کے لئے سات روز بعداجلاس بلایا جائے گا جس میں  قرارداد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:ممکنہ تحریک عدم اعتماد، چیئرمین سینیٹ کی زرداری سے اہم ملاقات

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں موجودہ چیئرمین عہدہ چھوڑ دیں گےاور اس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے  شیڈول جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں