کتابوں میں مال غنیمت کو لوٹ کا مال لکھنے کا معاملہ، وفاقی سیکرٹری تعلیم طلب

پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائی کورٹ نے تعلیمی نصاب کی اسلامیات کی کتابوں میں مال غنیمت کو لوٹ کا مال لکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ہم نیوز کے مطابق عدالتی حکم پر صوبائی سیکرٹری تعلیم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے قرآنی آیات کا فوری طور پر ترجمہ درست کرنے اور طلباء کے پاس پہلے سے موجود اسلامیات کی کتابیں واپس لینے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس قیصر رشید نے سیکرٹری تعلیم سے استفسار کیا کہ آپ لوگ نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں اور ان کے ذہنوں کو آلودہ کررہے ہیں، آپ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کیوں نہ عدالت اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے معاملے پر 10 جولائی کو وفاقی سیکرٹری تعلیم کو بھی طلب کرلیا۔


متعلقہ خبریں