وزیر اعظم نےمہنگائی کے خلاف سخت نوٹس لے لیا

مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو نہ پانے کے خلاف نوٹس لیے لیا۔ وزیر اعظم نے مہنگائی کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سربراہ مملکت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور دیگر بد عنوانیوں کی روک تھام کے لیے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمو ل چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق قوانین پر عملدرآمد کے ذریعے سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا فیلڈ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ متعلقہ اہلکاروں کے درمیان باہمی روابط کا فقدان، غیر مؤثر عملدرآمد اور ذمہ داریوں سے احتراز کی روش نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو قابو کرنے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کر دی جبکہ قیمتوں اور مارکیٹ کمیٹیوں کو بھی مؤثر بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں ’مہنگائی کا طوفان سب کی چیخیں نکال دے گا‘

عمران خان نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے فیلڈ افسران کو رعایتی مارکیٹوں کا دورہ کرنے اور نیلامی کے دوران قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور تمام صوبائی سیکرٹریز کو متعلقہ اضلاع میں خود اچانک دورے کر کے قیمتوں کی جانچ پڑتال کرنے کا بھی حکم دیا۔

مراسلے کے مطابق وزیر اعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایات بھی کی ہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ باقاعدگی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نہ صرف فہرستیں جاری کریں بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کرایا جائے۔


متعلقہ خبریں