بلاول، اختر مینگل ملاقات کی اندرونی کہانی


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے کہا ہے کہ بے شک اپنے چھ نکات کی تکمیل کے حوالے سے آپ پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں تاہم پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے نکتے پر سردار اختر مینگل نے اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈرز کے اجراء کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل پر بھی غور کیا جارہا ہے جس میں تحریک انصاف کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

اس سے قبل وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا تھا کہ حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے بلکہ ملکی مفاد میں دونوں جماعتیں مل کر کام کررہی ہیں۔

سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں لاٹھی سے سمجھانے کے نتائج ماضی کی طرح برے نکلیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کے مسئلے پر وزیراعظم کی مشاورت سے آئندہ چند دنوں میں پیشرفت ہوگی۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی میں محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں