ایف آئی اے اہلکار انوکھے انداز میں منشیات اسمگل کرتا پکڑا گیا

کراچی ائرپورٹ سے کورونا کا مریض فرار

فوٹو: فائل


کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے) کا اہلکار کراچی ائرپورٹ پر منشیات اسمگل کرتا ہوا پکڑا گیا۔ ملزم نے زیر جامہ منشیات چھپا رکھی تھی۔

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ائر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے فوڈ کانسٹیبل کو گرفتار کیا۔ ملزم نے 772 گرام ہیروئن زیر جامہ میں چھپا رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اہلکار وردی میں انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں داخل ہوا تو ڈیوٹی پر موجود اے ایس ایف اہلکار نے اُن کی تلاشی لی۔ اس دوران ملزم سے زیر جامہ چھپائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جسے قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوران تفتیش ایف آئی اے اہلکار کی گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی جبکہ ایف آئی اے اہلکار نے بیان دیا کہ اس کے ساتھی اہلکار نے منشیات لانے کا کہا تھا۔

گرفتار ملزم سے اے ایس ایف کے اہلکاروں کی تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں ریلوے مسافروں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، منشیات برآمد ہونے کا انکشاف

رواں سال اپریل میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے تین اہلکار منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے تھے جس میں پولیس، ریسکیو 15 اور اینٹی کارلفٹنگ سیل کے اہلکار شامل تھے۔ اینٹی نار کوٹکس فورس کی نشاندہی پر اہلکار فہیم گل اور شاہ نواز کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ نشاط احمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ملزمان نے ایک کلو آئس اور دو کلو سے زائد چرس فروخت کی تھی۔ ملزمان کے خلاف معلوم ہوا تھا کہ وہ پہلے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے اور پھر برآمد ہونے والے منشیات کو مارکیٹ میں فروخت کر دیا کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں