عمر شریف کے بیٹے نے اپنے والد کی صحت بارے افواہوں کی تردید کر دی


کراچی : معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے اپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے افواہوں کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تھے اور اس وقت وہ تھیٹر کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ سوشل میڈیا کی افواہوں سے گھر والوں کو بہت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جواد عمر نے کہا کہ عمر شریف جلد ہی اسٹیج پر پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عمر شریف کی علالت کے حوالے سے مختلف قسم کی افواہیں پھیلی رہیں اور ان کے چاہنے والے مسلسل اضطراب کا شکار رہے۔


متعلقہ خبریں