جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

 عالمی کپ کے 35 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دے دی، پروٹیز نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی عبور کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلسی 96 اور ہاشم آملہ 80 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے واحد وکٹ ملنگا نے حاصل کی۔

اس سے قبل چیسٹرلی اسٹریٹ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ان کا پہلا کھلاڑی میچ کی پہلی گیند پر ہی پولین لوٹ گیا، جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کے دباؤ کے باعث سریلنکن بلے باز کھل کر کھیلنے میں ناکام رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس نے تین جبکہ موریس اور رباڈا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سری لنکا کی جانب سے پریرا اور فنینڈو بالتریب 30، 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ٹیموں کی کار کردگی کا جائزہ لیں تو سری لنکا اپنے آج کے حریف سے کافی بہتر ہے۔ اس نے ٹورنامنٹ کے نصف درجن مقابلوں میں حصہ لیا اور چھ نمبروں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن ہے۔

ورلڈکپ 2019 میں سری لنکنز کی بد قسمتی یہ رہی ہے کہ اس کے سب سے زیادہ میچ بارش سے متاثر ہوئے۔ چھ میں سے دو مقابلے جیتے، دو ہارے اور دو بارش کی نذر ہوگئے۔

عالمی کپ میں اب تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، افغانستان اور انگلینڈ نے سری لنکا سے مات کھائی جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا اس ٹیم کے ساتھ مقابلہ بارش کے سبب برابر رہا۔

ٹورنامنٹ اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے اور آج کے مقابلے میں شریک دوسری ٹیم جنوبی افریقہ کی کارکردگی تاحال اتنی اچھی نہیں ہے۔ اسے سات میں سے پانچ مقابلوں میں مات ہوئی ایک بارش کی نذر ہوا۔

جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں ساتویں نمبر کی ٹیم ہے اور اس نے اب افغانستان کو ہی شکست دی ہے۔


متعلقہ خبریں