پاکستان سے پہلی حج پرواز پانچ جولائی کو روانہ ہوگی

پاکستان سے پہلی حج پرواز پانچ جولائی کو روانہ ہوگی

اسلام آباد: پاکستانی عازمین حج کو لے کر نجی ایئرلائن کی پہلی ’حج پرواز‘ پانچ جولائی 2019  کو روانہ ہو گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے حج پروازوں کا جو شیڈول جاری کیا ہے اس کے تحت 180 سے زائد عازمین حج پانچ جولائی کو روانہ ہوں گے جب کہ چھ جولائی کو سعودی ایئرلائن سے 200 سے زائد عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد سے شروع ہونے والا حج آپریشن چھ اگست تک جاری رہے گا۔ اس آپریشن کے دوران 95 پروازوں کے ذریعے 25 ہزار 81 عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے عازمین حج کی سہولت کے لے امیگریشن کے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد کو تمام سہولیات کراچی ایئرپورٹ پر ہی بہم پہنچائی جائیں۔

پی آئی اے: حج آپریشن 4 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہیگا

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کر دی ہیں۔

حجاج کرام کی فریضہ مقدس کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کا سلسلہ 17 اگست سے شروع ہو گا جو بلا کسی تعطل کے 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز 300 سے زائد عازمین کو لے کر جدہ کے لیے روانہ ہو گی۔ حج آپریشن میں پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق دستیاب اعداد و شمار کے تحت اسلام آباد سے 14 ہزار40 ، کراچی سے 15125 ، لاہور سے 14922، پشاور سے 8750 ، سیالکوٹ سے 4300 ، ملتان سے 5300 ، فیصل آباد سے 1700 ، کوئٹہ سے 8794  اور سکھر 639 حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس کا سفر کریں گے۔


متعلقہ خبریں