پاکستان بمقابلہ افغانستان:دونوں ٹیموں کے اسکواڈ کا موازنہ


ورلڈ کپ کے چھتیسویں میچ میں کل قومی ٹیم کا مقابلہ افغانستان کے اسکواڈ سے ہوگااوردونوں ٹیمیں لیڈز کے میدان میں دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گی۔سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے،گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اگلا چیلنج افغانستان ٹیم سے مقابلے کا درپیش ہے۔

افغان ٹیم کے پاس بیٹنگ میں حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، کپتان گلبدین اور رحمت شاہ ہیں تو قومی ٹیم کے پاس بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے مایہ ناز بیٹیسمین موجود ہیں۔

بالنگ میں افغان ٹیم کے مین اسٹرائیکر حامد حسان اور مجیب الرحمان ایکشن میں ہوں گےتوٹیم گرین کے فاسٹ بالر محمد عامر، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی بھی افغان بیٹسمینوں کی وکٹیں اڑانے کے لیے تیار ہیں۔

اسپن بالنگ میں افغانستان کی  ٹیم کا انحصار راشد خان پر ہوگا جبکہ پاکستان کے پاس اسپنرشاداب خان اور عماد وسیم ہیں جنہیں اچھی پچ مل گئی تو وہ اپنی گھومتی گیندوں سے افغان بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:بابر کی سنچری، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف یادگار فتح

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سات میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ افغان ٹیم ابھی تک کوئی بھی پوائنٹس حاصل نہیں کرسکی ، سات میچ کھیلے اسے ساتوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں