سری لنکا بمقابلہ افریقہ: آج کس کی فتح پاکستان کو فائدہ دے گی؟

سری لنکا بمقابلہ افریقہ: آج کس کی فتح پاکستان کو فائدہ دے گی؟

فائل فوٹو


ورلڈکپ 2019 کے نصف سے زائد میچز کھیلے جا چکے ہیں اور اس میں شریک تمام 10 ٹیموں کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آچکی ہے۔

34 مقابلوں کے بعد فی الحال صرف ایک ہی ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر پائی ہے اور وہ ہے آسٹریلیا جب کہ دیگر تین میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا کی دوڑ جاری ہے۔

آج کے میچ میں کس کی شکست پاکستان کو فائدہ دے گی

عالمی کپ 2019 کا 35واں میچ آج سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کا نتیجہ بلاشبہ پوائنٹس ٹیبل پر واضع فرق ڈال سکتا ہے۔

سری لنکا کی اب تک بد قسمتی یہ رہی ہے کہ سب سے زیادہ اس  کے میچ بارش کی نذر ہوئے لیکن  یہ ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے۔

لنکن ٹائگرز نے نصف درجن مقابلوں میں حصہ لے کر چھ نمبر حاصل کیے ہیں اور آج جنوبی افریقہ کیخلاف اس کی فتح پاکستان کیلے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف فتح سری لنکا کو آٹھ نمبروں کے ساتھ بنگلہ دیش سے ایک درجہ اوپر پانچویں پوزیشن پر پہنچا دے گی اور اس ٹیم کے دو میچز باقی رہ جائیں گے۔

پاکستان نے سات میچ کھیل کر سات نمبر حاصل کیے ہیں جب کہ سری لنکا نے چھ میچ کھیل کر چھ نمبر حاصل کیے ہیں۔

مستقبل میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز اور بھارت جیسی ٹیمیوں کا سامنا کرنا ہے جب کہ پاکستان افغانستان اور بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا اور اگر مستقبل میں اپنے تمام مقابلے فتحیاب رہے تو قومی ٹیم ایک نمبر سے پیچھے رہ جائے گی۔

آج کے مقابلے میں شریک دوسری ٹیم جنوبی افریقہ کی ہے جو پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہے۔ سری لنکا کیخلاف فتح اسے کوئی خاص فائدہ نہیں دے سکتی لیکن پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی آسان بنا سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ، بھارت، انگلینڈ اور سری لنکا کو جتنے زیادہ مقابلوں میں شکست ہوگی پاکستان کیلیے سیمی فائنل تک پہنچنا اتنا ہی آسان ہوگا بشرطیکہ قومی ٹیم بنگلہ دیش اور افغانستان کو اچھے ہدف کے ساتھ شکست دے۔


متعلقہ خبریں