معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے،آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورتحال مالیاتی بدانتظامی کا نتیجہ ہے،اس حوالے سےمشکل  فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں۔مشکل فیصلے کرنا ہونگے، انشااللہ معاشی مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

قومی معیشت کے حوالے سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  معیشت اور سیکیورٹی کا آپس میں گہراتعلق ہے،اقتصادی استحکام کےبغیر خودمختاری کا کوئی تصور نہیں  ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے،ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے۔ حکومتی اقدامات کی کامیابی کےلیے سب کو کردارادا کرناہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے سب کو ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا،اس طرح کے سیمیناراورمذاکرات نہایت ضروری ہیں،ہم  سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھیں۔ مسلح افواج نے اقتصادی محاذمیں اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔ معیشت کی بہتری کےلیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں،مشکل معاشی صورتحال مالیاتی بدانتظامی کا نتیجہ ہے، مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں،انشااللہ معاشی مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: خطے میں امن و استحکام کا انحصار مسائل کے حل پر ہے، آرمی چیف

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے، آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیمینار میں شرکا نے درپیش چیلنجز کا احاطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سے نکلنے کےلیےپرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں