پیپلزپارٹی نے رہبر کمیٹی کیلئے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کردیا

یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگانے والے 7 سینیٹرز خود سامنے آگئے

پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے کل جماعتی کانفرنس(اے پی سی) میں اناؤنس کی گئی  رہبر کمیٹی کے لئے سید یوسف رضا گیلانی کو نامزد کر دیا ہے۔

26جون کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی  کانفرنس میں اپوزیشن کی آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی کے تعین کیلئے رہبر کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا ۔

اے پی سی میں میں ہر جماعت سے ایک امیدوار نامزد کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اس کمیٹی کے لئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نامزد کر دیا ہے ۔

رہبر کمیٹی سینیٹ کے چیئرمین کے لئے متفقہ امیدوار کا نام تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے لئے آئندہ کی حکمت عملی اور آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی ۔

اے پی سے میں سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ریفرنس واپس لینے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ پارلیمانی، آئینی اور سول حکمرانی کی بالادستی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کو بھی آئینی طریقے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اے پی سی اعلامیہ میں سابقہ قبائلی علاقوں میں حراستی مراکز کو عام جیلوں میں تبدیل کر کے ٹرائل کرانے کا مطالبہ کیا گیا اور صحافیوں کے حقوق کے لیے فوری قانون سازی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں انتقامی احتساب کو بھی مسترد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان، اے پی سی اعلامیہ


متعلقہ خبریں