خیبرپختونخوا اسمبلی میں 27 ارب سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور

kpk assembly

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 27 ارب سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے واک آوٹ کے باعث کٹوتی کی کوئی بھی تحریک پیش نہ ہوسکی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کو ضمی بجٹ منظور کرنے کا کھلا راستہ فراہم کیا ۔اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے بنوں کالج کے نام سے ان کا نام ہٹانے پرحکومت کے خلاف احتجاج کیا اور ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔

اپوزیشن کی غیرموجودگی میں حکومت کو کھلا میدان مل گیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔ ضمنی بجٹ پر اپوزیشن کی جانب سے کوئی بھی کٹوتی کی تحریک آئے بغیر ہی 27 ارب سے زائد کا بجٹ حکومت نے منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: کے پی حکومت65 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے فرینڈلی اپوزیشن کا کردار نبھانے کے پیچھے حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کارفرما ہے۔


متعلقہ خبریں