معروف کمپنی’ایپل‘ کے چیف ڈیزائنر مستعفی

معروف کمپنی’ایپل‘ کے چیف ڈیزائنر مستعفی

فائل فوٹو


دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی’ایپل‘ کے چیف ڈیزائنر جونی آئیو مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کمپنی سے علیحدگی کے بعد نجی فرم کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی فون، آئی پیڈ، آئی پوڈ اور میک بک کے علاوہ ایپل کے آلات کے لیے آئی او ایس سافٹ ویئر تیار کرنے میں جونی آئیو کا اہم کردار تصور کیا جاتا ہے۔

چیف ڈایزائنر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کمپنی کے  ڈائریکٹر ٹم کُک نے اپنے بیان میں کہا کہ جونی آئیو ایک منفرد شخصیت ہیں اور انہوں نے  میک بُک سے لے کر  آئی فون تک ایپل کے انقلاب میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی خصوصی منصوبوں میں اپنے سابقہ چیف ڈیزائنر سے براہ راست رابطہ رکھے گی اوران کی صلاحیتوں سے مستفید ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جونی آئیو ایپل کے ساتھ 1992 میں منسلک ہوئے اور 1996 سے کمپنی کی ڈیزائننگ ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ وہ کمپنی کے مالک اسٹیو جابز کے مرکزی معاون رہے اور انہیں 2015 میں چیف ڈیزائنر کا عہدہ دیا گیا تھا۔

ملکہ برطانیہ کی طرف سے جونی آئیو کو ’سر‘ کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں