سر جونی آئیو کی نجی کمپنی قائم کرنے کے لیے ’ایپل‘ سے علیحدگی

سر جونی آئیو کی نجی کمپنی قائم کرنے کے لیے ایپل سے علیحدگی

اسلام آباد: ٹیکنالوجی کے حوالے سے معتبر نام ’ایپل‘ کے چیف ڈیزائنر جونی آئیو نے اپنی نجی کمپنی قائم کرنے کیے لیے پرانا ناطہ توڑ لیا ہے۔ اس کی تصدیق ایپل نے بھی کردی ہے کہ جونی آئیو اپنے منصب سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔

ایپل کی کامیابی کا بڑی وجہ جونی آئیو کو قرار دینے والوں کو بتایا گیا ہے کہ سال رواں میں وہ اپنی نجی کمپنی کا آغاز کریں گے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ ایپل کے آئی فون، آئی پیڈ، آئی پوڈ اور میک بک کی کامیابی جونی آئیو کے ڈیزائن کا بڑا دخل ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق ایپل کے ڈائریکٹر ٹم کک کا کہنا ہے کہ جونی آئیو ڈیزائننگ کے میدان میں کمال شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میک بُک سے لے کر آئی فون تک کی کامیابی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

ٹم کک نے کہا کہ جونی آئیو کی علیحدگی کے باوجود ایپل اپنے اہم منصوبوں میں ان سے مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

جونی آئیو کی خدمات کے پیش نظر ملکہ برطانیہ نے انہیں ’سر‘ کا اعزازی خطاب عطا کیا تھا۔ ان کی ایپل کے ساتھ وابستگی 1992 کی تھی۔ 2015 میں انہیں کمپنی کا چیف ڈیزائنر بنایا گیا تھا۔

ایپل سے علیحدگی اختیار کرنے والے جونی آئیو آنجہانی اسٹیو جابز کے مرکزی معاون بھی رہے تھے۔


متعلقہ خبریں