جب مکھیاں میدان پر حملہ آور ہوگئیں۔۔۔


عالمی کپ 2019 میں آج کھیلے جانے والے جنوبی افریقہ-سری لنکا میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔

میگا ایونٹ کے پینتیسویں میچ میں بارش تو نہ ہوئی تاہم  شہد کی مکھیوں کے باعث کچھ دیر کے لیے میچ روکنا پڑا، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت میدان میں موجود امپائرز بھی زمین پر لیٹ گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری تھی کہ سنتالیسویں اوور میں شہد کی مکھیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔

شہد کی مکھیوں سے بچاؤ کے لیے کھلاڑی اور امپائرز زمین پر لیٹ گئے، مکھیوں کو گراؤنڈ سے بھگایا گیا جس کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا۔

واضح رہے عالمی کپ کے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو با آسانی نو وکٹوں سے شکست دی۔

پروٹیز نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 37 ویں اوور میں عبور کر لیا۔

 

 


متعلقہ خبریں