رانا مشہود کے بیرون ملک جانے پر پابندی، 8جولائی کو نیب میں طلب

فائل فوٹو


لاہور: ن لیگی  رہنما رانا مشہود کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے نام بلیک لسٹ میں ہونے کے سبب بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے ن لیگی رہنما کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرایا گیا ہے۔

رانا مشہود کو قطر ائر ویز کی امریکہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے حمزہ شہباز کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دےدیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے اور انہیں سوال و جواب کیلئے 8 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے نیب اس وقت ملک میں متعدد سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے اور ماضی میں کئی رہنماوں کے نام بھی بلیک  لسٹ میں شامل رہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ن لیگی رہنماوں کے نام بھی بلیک لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔ ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے نام بھی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں