‘ ورلڈکپ ہار کر واپس آؤگے تو جوتے تیار ہیں’

’قومی ٹیم میں غلطیوں سے بھی سیکھنے کی صلاحیت موجود نہیں‘

فائل فوٹو



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ورلڈکپ2019 میں گرین شرٹس  کامیابی کی راہ پر چل پڑی ہے اور کھلاڑیوں میں چیمپئینز ٹرافی والا جذبہ دیکھ رہا ہوں۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے معروف کمنٹریٹر کا کہنا تھا کہ 1992 ورلڈکپ میں بھی مسلسل شکستوں سے قوم مایوس تھی اور ہمارے گھر والے کہتے تھے ورلڈکپ ہار کر واپس آؤگے تو جوتے تیار ہیں۔

ورلڈکپ1992 میں فائنل کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے آخری کیچ کے وقت سوچ لیا تھا کہ اسے ڈراپ نہیں کرنا کیونکہ میرے دوسرے ساتھیوں نے تو وکٹیں بھی اکھاڑ لیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پھر ٹیم میں نیا جوش آیا اور ٹیم کامیابی کی راہ پر چل پڑی جیسے اس ورلڈکپ میں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ 2019 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

انگلینڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائںل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کو ابھی افغانستان اور بھارت کیخلاف میچ جیتنے ہوں گے۔ قومی آج افغانستان کے خلاف لیڈز میں میچ کھیلے گی جبکہ بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ پانچ جولائی کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں