مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا اعتراف جرم

مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا اعتراف جرم

نیویارک: امریکہ کے شہر نیویارک کے مضافاتی علاقے میں واقع ’اسلام برگ‘ قصبے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے شمال میں واقع مسلمانوں کے قصبے ’اسلام برگ‘ پر دستی بموں سے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نیویارک پولیس نے گرفتاری کے دوران ملزمان کے گھر سے تین دستی بم اور 23 پستولیں بھی برآمد کی تھیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میتھیو اشوارٹز کا عدالت روانگی سے قبل کہنا تھا کہ ملزمان نے عدالتی ’کٹہرے‘ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ قصبے کے مسلمان رہائشیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 19 سالہ ونسنـٹ ویٹرومیل، 20 سالہ برائن کولانیری اور 18 سالہ انڈریو کرسیل شامل ہیں۔

ماہرین قانون کے مطابق اسلحہ و دھماکہ خیز اشیا رکھنے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزامات پر ملزمان کو چار سے 12 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں