ورلڈکپ2019: نیوزی لینڈ کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا اچھا موقع

نیوزی لینڈ کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا اچھا موقع

فائل فوٹو


لارڈز: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں آج کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ لارڈز کے میدان میں ہوگا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5:30 پر شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ اس میچ میں آسٹریلیا کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی۔ اس نے سات میچز کھیل کر چھ جیتے ہیں اور اب تک 12 نمبرحاصل کیے ہیں۔

افغانستان، ویسٹ انڈیز، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو اس ٹیم کے ہاتھوں شکست ہو چکی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی سات میچز کھیل چکی ہے۔ اس نے پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی، ایک میں مات کھائی  اور ایک میچز بارش کی نذر ہوگیا۔

کیویز11 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت براجمان ہے۔ آج کے میچ میں فتح نیوزی لینڈ کو 13 نمبروں کے ساتھ پہلا نمبر دلا سکتی ہے۔

اب تک سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، اور جنوبی افریقہ کو کیویز سے شکست ہوئی جب کہ بھارت کیساتھ کھیل برابر رہا۔ اب تک پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے  ورلڈکپ2019 میں نیوزی لینڈ کو شکست کا مزہ چکھایا۔

 

 


متعلقہ خبریں