آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

لارڈز: عالمی کپ کے 37ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے شکست دے دی۔

  آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 243 رنز بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم  43.4 اوورز میں صرف 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کیویز کی طرف سے ولیم سن نے سب سے زیادہ 40 اسکور کیا۔ سٹارک آسٹریلیا کے سب سے کامیاب گیند باز رہے، انہوں نے 9.4 اوورز میں 26 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کنگروز کی جانب سے عثمان خواجہ نے 88 جبکہ ایلکس کیری نے 71 رنز بنائے تاہم دیگر کوئی بلے باز نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کا مقابلہ نہیں کرسکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اسٹار فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے چار وکٹیں بٹوریں جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

ان کے علاوہ فرگیوسن اور جمی نیشم نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ایلکس کرے، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جیسن بہرنڈورف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، کین ولیمسن، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جیمز نیشم، کولن ڈی گرانڈہوم، مچل سینٹنر، اش سوڈھی، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے کے حوالے سے اچھی پوزیشن پر ہے تاہم آج کے میچ میں شکست سے اس کے امکانات کسی حدتک متاثر ہوں گے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی شکستیں گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی میں آسانی فراہم کرسکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں