اسلام آباد: چینی شہری کا قاتل ہوائی اڈے سے گرفتار

جرمنی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے چینی شہری کے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتار ہونے والے ملزم یوہا سونگ کا تعلق بھی چین سے ہی ہے۔ جو غیر ملکی پرواز سی زیڈ 2008 سے بیجنگ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے امیگریشن کے دوران گرفتار کر کے تھانہ کھنہ کے حوالے کر دیا جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

ملزم چینی شہری کے قتل کے بعد سے مفرور تھا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتل کو تلاش کر رہی تھی۔

واضح رہے کہ چینی شہری کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے اور مقتول کی لاش تھانہ کھنہ کی حدود میں نالے کے قریب سے ملی تھی۔

رواں سال 20 اپریل کو اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے چینی شہری کی لاش ایکسپریس وے کے قریب اقبال ٹاؤن سے برآمد ہوئی تھی۔ لی جن کیونگ 13 اپریل کو اسلام آباد پہنچا تھا جس کے دو روز بعد وہ دوائیں لینے گھر سے نکلا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں شہزادے ہیری کو قتل کرنے کیلیے اکسانے والا گرفتار

گزشتہ سال 4 جون کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چائنیز سفارتخانے سے ایک چینی شہری یان پینگ کی لاش برآمد ہوئی تھی جو انجینئر تھا۔ مقتول چینی سفارتخانہ میں بطور کنسٹرکشن انجینئر کام کرتا تھا۔


متعلقہ خبریں