ورلڈ کپ میچ میں آفریدی چار وکٹیں لینے والے کم عمر ترین بولر بن گئے


لیڈز: پاکستان کے نوجوان گیند باز شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ مقابلوں میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے گلبدین نائب، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زادران اور رشید خان کو پویلین لوٹایا۔

لیڈز کے ہیڈنگلے کے میدان پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی چار وکٹیں 47 رنز کے عوض حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی شاہین کی تین وکٹوں نے پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

پاکستانی گیند باز نے یہ سنگ میل 19 سال اور 84 دنوں کی عمر میں پورا کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اسکاٹ لینڈ کے جون بلین کے پاس تھا جنہوں نے 1999 کے عالمی کپ کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جون بلین کی عمر اس وقت 20 سال اور 140 دن تھی۔


متعلقہ خبریں