ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں ہورہی، چیئرمین ایف بی آر

Shabbar zaidi

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے واضح کیا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم 2019 میں کوئی توسیع نہیں کی جارہی۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھایں اور اسکیم سے مستفید ہوں۔

خیال رہے کہ مقامی اور سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں گردش کررہی تھیں کہ اسکیم میں توسیع کی جارہی ہے۔

افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں توسیع کی تصدیق کی۔

تاہم بعدازاں انہوں نے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔


متعلقہ خبریں