ورلڈ کپ: کیا پاکستان اور بھارت کا دوبارہ میچ ہونے جارہا ہے؟


لیڈز: پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اس فتح کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میں ایک بار پھر سے ٹکراؤ کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

بھارت کے ٹورنامنٹ میں ابھی تین میچز باقی ہیں جو کہ انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف ہیں اور پڑوسی ملک کی موجودہ فارم کو دیکھا جائے تو کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان تمام میچز کے لیے وہ فیورٹ ہے۔

اگر بھارت ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ لیگ اسٹیجز کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہوگا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ پر فتح کے نتیجے میں آسٹریلیا نے پہلے نمبر پر اپنی جگہ مستحکم کر لی ہے۔

اگر بھارت انگلینڈ کو اتوار کے روز ہرانے میں کامیاب ہوجائے اور پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچ میں کامیاب ہوجائے تو گرین شرٹس لیگ اسٹیجز کے اختتام پر چوتھے نمبر پر ہوں گے جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ سیمی فائنل میں بھارت اور پاکستان ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

سیمی فائنل میں مرحلے میں لیگ اسٹیجز میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کا مقابلہ چوتھے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کا مقابلہ تیسرے سے ہوتا ہے۔

ایسا ہونے کی صورت میں گرین شرٹس کو بھارت سے لیگ اسٹیجز کی ہار کا بدلہ لینے کا موقع مل جائے گا۔


متعلقہ خبریں