سلیکٹڈ وزیر اعظم ظلم کر کے بھاگ جاتے ہیں، بلاول بھٹو



اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم جب بھی آتے ہیں ظلم کر کے بھاگ جاتے ہیں۔ حکومت سے ان کا حساب لوں گا جن سے نوالہ اور چھت چھینی گئی پنشن کے مسائل بنائے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے گوجر خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نیا پاکستان ہے کہ جہاں بنی گالہ کی تجاوزات حلال ہیں لیکن غریب کا غیر حرام ہے، یہ کیسی حکومت ہے کہ لاڈلی کی آف شور حلال اور نواز کی حرام ہے. یہ کیسی حکومت ہے کہ لاڈلے کے دوست کے بے نامی اکاونٹ حلال اور آصف زرداری کے دوست کا بے نامی اکاؤنٹ حرام ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نندی پور میں ہمارے سابقہ وزیر بے قصور اور راجہ پرویز اشرف گناہ گار ہیں۔ یہ کس قسم کا انصاف ہے یا جیل جاؤ یا تحریک انصاف میں جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ 3 بار کا وزیر اعظم اور سابق صدر مملکت جیل میں ہیں جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کار آرام سے ہیں۔ اس کے باوجود آصف زرداری اس عمر میں بھی ہنستے ہوئے جیل گئے اور اس سے پہلے بھی ساڑھے 11 سال آصف زرداری جیل میں رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں میں حکومت کے لیے اتنا بڑا مسئلہ بن گیا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج تک ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم کے قتل کا انصاف نہیں ملا تو عام آدمی کو کیا انصاف ملتا ہو گا لیکن اگر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہم پر جھوٹے مقدمات بنا کر ہمیں ڈرا لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے کیونکہ جب بے نظیر ہم سے چھینی گئی ہم تب نہیں بھاگے تھے، گھر کی عورتوں پر مقدمات بنائے گئے ہم تب بھی نہیں ڈرے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میرے بیمار باپ پر فخر ہے کیونکہ وہ بیمار ہونے کے باوجود ڈرے اور جھکے نہیں۔ فریال تالپور کو بھی اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے قید کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس حکومت نے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کا کیا اور 240 ارب بجٹ میں پنجاب کو کم دیا گیا۔


متعلقہ خبریں