سرفراز نے بھارت اور انگلینڈ کے میچ پر نظریں جمالیں

رن ریٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے، سرفراز

لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے افغانستان کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے میچ پر ان کی نگاہ ہوگی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ظاہر ہے ہم سب یہ میچ دیکھیں گے، امید کرتے ہیں کہ بہتر کھیلنے والی ٹیم میچ میں کامیاب ہو۔

افغانستان کے خلاف میچ میں ہنڈنگلے کا رخ کرنے والے پاکستان شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچ بلے بازی کے لیے سازگار نہیں تھی تاہم عماد وسیم نے جس طرح دباؤ سے بھرپور صورت حال کا مقابلہ کیا اور بلے بازی کی، جیت کا سہرا ان کے سر جاتا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ افغانستان کے گیند بازوں نے کنڈیشنز کا اچھا استعمال کیا، بابر اعظم اور امام الحق نے اچھی بیٹنگ کی تاہم ہمیں مڈل اوورز میں ایک اچھی شراکت کی ضرورت تھی جو نہیں مل سکی تاہم خوش قسمتی سے میچ کا اختتام ہماری جیت پر ہوا۔

شاہین شاہ آفریدی کی گیند بازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہا کہ وہ دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں اور اپنی بولنگ پر بھرپور محنت کررہے ہیں۔

سرفراز نے کہا کہ ہمارے تمام بولرز اچھی فارم میں ہیں اور امید ہے آگے آنے والے مقابلوں میں بھی اچھی بولنگ کریں گے۔


متعلقہ خبریں