سندھ کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر کے طلبا کو بسوں کے کرایوں میں 50 فیصد کی رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے سندھ بھر کے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ اویس شاہ نے سندھ بھر کے ٹرانسپورٹرز کو تمام طلبا سے 50 فیصد کرایہ لینے کی ہدایت کر دی۔

اویس شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کے ٹرانسپورٹرز اب طلبا سے 50 فیصد یعنی آدھا کرایہ وصول کریں گے اور احکامات پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ گاڑیوں کی روٹ پرمٹ بھی منسوخ کر دیے جائیں گی۔ حکم پر عملدرآمد کے لیے ریجنل سیکریٹریز خود نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں یونیورسٹی کے 40 ہزار طلبہ کا مستقبل داؤ پر

انہوں نے سندھ کے دارلحکومت کراچی میں بھی ٹرانسپورٹرز کو طلبا سے 50 فیصد کرایہ لینے کی ہدایت کر دی۔

وزارت سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی کے ماتحت کامسیٹس یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں فیکلٹی کی طرف سے امتحانات کے بائیکاٹ باعث 40 ہزار طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ 18 جون کو احتجاجی اساتذہ کی طرف سے یونیورسٹی کے اسلام آباد مین کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر بند کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں