بھارت کو شکست، پاکستان مشکلات میں


برمنگھم: ورلڈکپ 2019 کے 38 ویں میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

ایڈجبیسٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں کوہلی الیون انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 338 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 306 رنز بنا سکی جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ سے بھارت کی شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو دھچکہ لگا ہے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے سنچری اسکور کی انہوں نے 109 گیندوں پر 102 رنز بنائے جس میں 15 چوکے شامل تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے پلنکیٹ نے تین جبکہ ووکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے بیراسٹرو 111، اسٹوکس 79 اور جیسن رؤے 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے محمد شمی نے پانچ جبکہ بمرا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹیم سیلکشن!

بھارت نے وجے شنکر کی جگہ رشب پنت کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ انگلینڈ نے بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جیمز ونس اورمعین علی کی جگہ جیسن رائے اورلیام پلنکٹ کو بھارت کیخلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں