برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن پاکستان آئیں گے

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گے

فائل فوٹو


اسلام آباد: برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے اور یہ شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا 13سال بعد اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔

کنگسٹن پیلس کے مطابق دورہ برطانوی وزارت خارجہ کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کا دورہ رواں برس خزاں میں متوقع ہے اور اس سے قبل شاہی خاندان کے افراد کو ایک ہفتے تک خاص ماحول میں رہنے تربیت بھی دی جائے گی۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشر نفیس زکریا نے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا دورہ دونوں ممالک کے گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے۔

اس سے قبل 2006 میں بدترین دہشت گردی کے باوجود شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر بھی پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے اسلام آباد  اور ان علاقوں کا دورہ کیا جو 2005 کے زلزلے نے تباہ ہو گئے تھے۔

لیڈی ڈیانا عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے ساتھ

ملکہ برطانیہ نے 1961 اور1997 میں پاکستان کے دورے کیے جب کہ شہزادی ڈیانا نے بھی 1991 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں